21 جولائی 2014 - 09:49
داعش کے مقابلے میں قومی اتحاد پر نوری مالکی کی تاکید

عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں قومی اتحاد کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں قومی اتحاد کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی صوبے نینوا میں عیسائیوں کے خلاف داعش دہشتگرد گروہ کے اقدامات اور عیسائیوں کو بے گھر کرنے سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ یہ دعوی، محض ایک جھوٹ ہے کہ داعش گروہ کے افراد میں انقلابی افراد شامل ہیں۔ عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ عیسائیوں کے خلاف داعش دہشتگرد گروہ کے افراد کے حملوں سے اس گروہ کی وحشیانہ ماہیت کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ نوری المالکی نے داعش دہشتگرد گروہ کی جارحیتوں میں بے گھر ہونے والے عام شہریوں کی امداد کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲